مری کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ڈولی لفٹ کے مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ،اشفاق خان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ڈولی لفٹ کے مالک کانام سعد اللہ ہے اور اس کا تعلق دیر سے ہے، وہ خود ہی اسے آپریٹ کرتا تھاتاہم حادثے کے بعد سے وہ فرار ہے۔
ڈی پی اونے کہا کہ حادثہ کا شکارہونے والی ڈولی لفٹ لگانے کے لیے نہ اجازت لی گئی تھی اور نہ ہی انتظامیہ کو معلوم تھا جبکہ ڈولی لفٹ لگانے کے لیے ضلعی حکومت سے اجازت نامے کا حصول ضروری ہے۔
واقعہ کے بعد ضلع بھر میں لگی غیر قانونی ڈولی لفٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جہاں بھی غیرقانونی ڈولی لفٹ موجود ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ اوکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔