سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)وادی لیپا سیکٹر میں گذشتہ روز شہید ہونے والے میجر قیصر بشیر کی نماز جنازہ سمبڑیال میں ادا کرکے فوجی اعزاز کے ساتھ سیکڑوں سوگواروں کی موجو دگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔شہید میجر سابق ایجوکیشن آفیسربشیر احمد کے بیٹے اور ایجو کیشن آفیسر مس رخسانہ کے بھائی تھے۔ نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔