• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں کھلے پٹرول کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطا لبہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) احمد پور شر قیہ کے افسوناک واقعہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا آج بھی سیالکوٹ کے 27تھانوں کی حدود میں کھلے عام پٹرول فروخت ہورہا ہے ۔ان خیالات کا ظہار میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے لیبر چیئرمین میاں عبد الشکور نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دارہ آرئیاں ، حاجی پورہ ، شہاب پورہ، اگوکی روڈ، سید پور روڈ، ڈھلے والی،مرالہ روڈ،باجڑہ گڑھی روڈ،کشمیر روڈ سمیت اہم سڑکوں اور چوکوں میں کھلے پٹرول کے بڑے بڑے ڈرموں میں پٹرول فروخت کے لئے رکھا ہوتا ہے جس کی پابندی کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے علاوہ دیگر افراد کو فراہم کیا جاتا ہےجو کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا موجب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے ایسے پٹرول فروخت کنندگان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین