سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)جعلی ٹکٹ بنا کر کمپنی کو90لاکھ سے زائد نقصان پہنچانے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی پر جعلی ٹکٹیں بنا کر کمپنی کو90لاکھ73000ہزار روپے کا نقصان کرنے والے شخص نوید کے خلاف مدعی تنویر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔