لاہور(نیوزرپورٹر) حکومت عمران خان اور طاہر القادری کا غصہ جمشید دستی پر نکال رہی ہے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہان پر سپریم کورٹ اور پی ٹی وی پر دھاوے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ کئی سالوں سے درج ہے لیکن حکومت ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرا ت نہیں کر رہی ۔لیکن جمشید دستی پر ایک کے بعد ایک جھوٹا مقدمہ درج کر کے انہیں جسمانی اور ذہنی اذیتیں دی جارہی ہیں ،جمشید دستی کی بوڑھی والدہ اور بہن کئی روز سے مسلسل مختلف جیلوں کے باہر دھکے کھارہی ہیں لیکن انہیں ملنے نہیں دیا جا رہا۔ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے جمشید دستی رہائی تحریک کے حوالے سے بلائے گئے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کو 2بجے عوامی رکشہ یونین فیصل ٹائون سے اکبر چوک تک ریلی نکالے گی ۔