محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، میرپور خاص، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہےجبکہ کراچی میں بھی برکھا رت کی آمد متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، میرپورخاص، کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے تباہی کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔ کراچی میں بدھ اور جمعرات کی بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
جمشیدٹاؤن سوسائٹی، نیو کراچی سیکٹر تھری، لیاقت آباد، شاہ فیصل، گلبہار، لیاری، نارتھ ناظم آباد، ڈالمیا کی اندروانی گلیوں سے اب تک پانی نکالا نہ جا سکا ۔