امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ احمد پور شرقیہ واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر تحقیقات کرائے، اب عوام سرکاری انکوائری پر یقین نہیں رکھتے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے احمد پور شرقیہ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے سراج الحق نے کہا کہ غربت اور محرومی مل جائے تو تباہی کا سامان بنتا ہے اور اسی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا۔
سراج الحق نے کہا کہ علاقے میں غربت اور محرومی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بہاولپور میں برن سینٹر ہوتا تو کئی انسانی جانیں بچائی جاسکتیں تھیں۔
سانحہ کے بعد وزیراعلیٰ اور وزیراعظم آئے مگر برن سینٹر کا اعلان نہیں کیا گیا۔