• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو روزہ یوتھ باکسنگ مقابلے 5 جولائی سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوں گے۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے مقابلے منگل، بدھ، 5جولائی سے شروع ہوں گے جس میں کراچی کے 6اضلاع کے یوتھ کلاس کے 69, 64, 60, 56, 52, 49کلو گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے جن کے لئے میڈیکل چیک اپ وزن و ڈراز منگل4 جولائی کو شام 4:00 تا 6:00 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائؤنڈ میں ہوں گے۔ وائنگ و ڈراز کمیٹی فدا حسین، نواب علی اور گلزار خان پر مشتمل ہوگا۔ عمر کی تصدیق کے لئے نادرا کی پیدائشی سرٹیفکیٹ یا ب فارم اپنے ساتھ لانا ضروری ہے۔

تازہ ترین