مری(این این آئی) گلیات میں ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں آخری زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی جبکہ لفٹ مالک اور دو آپریٹرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤں بنواڑی میں تین روز قبل ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ کا آخری زخمی بھی ہسپتال میں چل بسا ٗلفٹ میں سوار تمام 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔