• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکیائو کو سابق اسکول ٹیچر نے ہرادیا

برسبین ( جنگ نیوز) فلپائن سے تعلق رکھنے والے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) کے ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پیکیاؤ کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم جیف ہارن نے 12 راؤنڈز کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر مینی پیکیاؤ کو شکست دیکر ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 2015 میں فلائیڈ مے ویدر سے ہارنے کے بعد یہ مینی پیکیاؤ کی پہلی شکست ہے۔ تین ججز نے اپنے متفقہ فیصلے میں آسٹریلین باکسر کو فاتح قرار دیا۔29 سالہ سابق اسکول ٹیچر جیف ہارن کی اس کامیابی نے دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کرلی۔ تاہم مینی پیکیاؤ کی ٹیم نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔ 38 سالہ پیکیاؤ کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ فائٹ کرنا چاہتا ہوں، میرا خیال تھا کہ میں جیت چکا ہوں لیکن ججز کے فیصلے نے حیران کردیا۔ اگر آسٹریلین فائٹر سے ری میچ ہوا تو یہ فلپائن میں ہونا چاہیے۔ جواب میں ہارن نے بھی ان کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مینی پیکیاؤ دوبارہ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ ہارن کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین