اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کریں گے ،دوسرے پاور پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی مزید 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ، ساہیوال میں وزیر اعظم کے ایک روزہ دورے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ کارکنوں کو بھی پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف آج ساہیوال کے دورے کے دوران پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے۔