بدھلہ سنت (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی کا وجود ختم ہو چکا ہے اور اب ان کا مقابلہ ن لیگ سے ہو گا، ملتان کو نیا تشخص دلوانا اور جنوبی پنجاب کو الگ حیثیت دلوانا او ر تخت لاہور سے آزاد کروانا میری خواہشیں ہیں ،یہ مقاصد آپکو پی ٹی آئی کے منشور میں واضح نظر آئیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےوضع میانی راواہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، آزاد امیدوار چئیرمین کوٹ ربنواز ملک اشفاق مئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، اس موقع پر زین حسین قریشی،ڈاکٹر اختر ملک ،ملک اشفاق مے ،اللہ ڈتہ بھٹی نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار کوٹ ربنواز ملک عبدالرحمٰن بوہنہ،ماسٹر محمد اکرم ،چیئرمین بابر شاہ ،چئیرمین چوہدری شبیر جٹ،مہر اشفاق ہانسلہ، ملک اشفاق راں،شبیر خان کھیڑا،سلیم خان کھیڑا،کونسلر احمد حسن کھیڑا،عبدالرحمٰن مئے،فرحان اکرم ، شعیب اعوان، ناصر مئے ،طارق مان ،جمشید ہانسلہ و دیگر بھی موجود تھے۔