سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) رشوت ستائی کے الزام میں معطل ہونے والے14پولیس اہلکاروں میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوسکا،ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عابد خان نے رشوت ستائی کے الزام میں تھانہ نیکاپورہ کے انچارج اطہر غفور، تھانہ بمبا نوالہ کے انچارج گلزار خان اور تھانہ کینٹ کے انچارج آصف گیلانی سمیت 14اہلکاروں کو معطل کیا تھا جن میں سے کوئی بھی تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔