سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ)لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے والے 3افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،حاجی پورہ پولیس نے شرافت کو12لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے والے شخص لطیف، رنگپورہ میں اویس جہانگیر کو2لاکھ60ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر حامد نواز، صدر سیالکوٹ میں سلیم انور کو ڈیڑہ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر عارف کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔