سرگودھا(نامہ نگار) محکمہ ریلوے نے عوام کی سہولت کیلئے سرگودھا سے ملت ایکسپریس کیساتھ کراچی کیلئے دو اضافی بوگیاں لگانے کیلئے متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد ‘ سرگودھا‘ ملکوال تک جانے کیلئے ملت ایکسپریس کیساتھ سرگودھا سے دو اضافی بوگیاں لگائی جائینگی جس کے بعد ملت ایکسپریس کی سرگودھا سے دو بوگیوں کے اضافے کیساتھ بوگیوں کی تعداد 7 ہوجائیگی اور اس سے سرگودھا اور گردونواح کے مسافروں کو کراچی جانے کیلئے مزید اضافی بوگیوں کی سہولت میسر آجائیگی۔