• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mehrunnisa To Wonder Woman On Box Office

باکس آفس رپورٹ میں سب سے پہلے بات عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی ۔سوشل کامیڈی ”مہرالنسا ء وی لب یو “ نے 7دن میں 8کروڑ سے زیادہ کمائی کی۔ایکشن جذبے اور جنون سے بھرپور”یلغار“ نے اپنے پہلے ہفتے تقریبا 9کروڑ کا بزنس کیا۔

دونوں فلموں کا بزنس ایک جیسا لیکن بجٹ میں کافی فرق ہے۔یلغار کا بجٹ23کروڑ ہے ،مہرالنساء بنانے میں صرف7کروڑ کی لاگت آئی۔’یلغار‘ کی اوپننگ زیادہ اچھی تھی لیکن ’مہرالنسا ء‘ کا بزنس ڈراپ نہیں ہوا ۔

’یلغار‘ کافی ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن صرف پاکستان کی بات ہو تو اگلے ہفتے تک سب سامنے آجائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔

عید کے ہفتے میں ملک بھر کے سینماوٴں میں تقریبا25کروڑ کا بزنس ہوا ہے اس میں سے 17کروڑ’ یلغار‘ اور’ مہرالنساء‘ نے سمیٹ لیے ۔باقی پیسے ہالی وڈ کی فلمیں ’پائرٹس 5 ‘اور’ٹرانسفارمر5‘سمیت ہالی وڈ کی تین فلموں کے اکاوٴنٹ میں گئے۔ بارش اور دیگر عوامل کی وجہ سے تقریباََ دو کروڑ کا بزنس متاثر بھی ہوا۔

بالی وڈ کی ٹیوب لائٹ پاکستان میں تولگ ہی نہیں سکی لیکن جہاں جہاں لگی وہاں ایک ہفتے میں ہی فیوز ہوگئی۔ٹیوب لائٹ نے اِس وقت تک اپنے دیس میں صرف116کروڑبھارتی روپے کمائے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹیوب لائٹ کی کمائی 200کروڑبھارتی روپے ہوئی ہے۔پاکستانی روپوں میں یہ بزنس 320کروڑ روپے بنتا ہے۔ٹیوب لائٹ سلمان خان کی سات سالوں میں پہلی فلاپ فلم ہے ۔

سلمان کے عید فلموں کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے کسی نے کوئی اور فلم ریلیز ہی نہیں کی، اب صورتحال یہ ہے کہ بھارتی سینما خالی پڑے ہیں۔ہالی وڈ کی فلموں کی بات ہو تواس ہفتے ریلیز ہونے والی اینیمیٹیڈ فلم ”ڈسپکیبل می“ نے صرف امریکن باکس آفس سے 800کروڑ اور دنیا بھر سے 20ارب روپے سمیٹ لیے ۔

ایک اور نئی ریلیز ”بے بی ڈرائیور“ نے اب تک صرف امریکن باکس آفس سے 300کروڑ روپے سمیٹے ہیں۔’بے بی ڈرائیور ‘اور’ ڈسپکیبل می‘ ابھی تک چین میں ریلیز نہیں ہوئیں۔

’ٹرانسفارمر 5‘نے چین کے 20ارب کے بزنس کی وجہ سے دنیا بھر سے45ارب روپوں کا کاروبار کیا۔

اس پورے بزنس میں امریکا سے فلم کی کمائی کا حصہ صرف 10ارب روپے ہے۔ٹرانسفارمر سے پہلے ریلیز ہونے والی ایڈ ونچر سے بھر پور ”پائرٹس 5“ اور ایکشن پیک ”ونڈر وومن “ دونوں فلموں کا اب تک دنیا بھر میں الگ الگ بزنس 72ارب روپوں سے زیادہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین