وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے جے آئی ٹی میں آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد سے لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے آئے ، اس موقع پر چوہدری نثار اور شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔