بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مین ہول میں اترنے والے 2سینٹری ورکرززہریلی گیس سے ہلاک جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کےمطابق بہاولپور کے علاقے قتعل ماراموڑکےنزدیک مین ہول کی صفائی کرنے والاسینٹری ورکرگٹرمیں کام کےدوران زہریلی گیس کی وجہ سےبےہوش ہوگیاجس کوبچانےکیلئےمزید2ورکرگٹرمیں گئےلیکن واپس نہ آسکے۔واقعہ کی اطلاع فوری طورپرریسکیو1122کودی گئی جنہوں نےریسکیوآپریشن شروع کردیا رات گئے سینٹری ورکر ندیم اور دانش کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ سلیم مسیح کو نکالا گیا تو اس کی حالت نازک تھی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے