• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ حقائق پر کریگی :یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نےکہاہے کہ پاناما کا فیصلہ حقائق کو مد نظر رکھ کر ہو گا اور سپریم کورٹ جو فیصلہ کریگی وہ سب کو قبول کرنا ہو گا ، پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے رہنما فہد بھٹی سے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو سپریم کورٹ جانے سے روکا تھا ،جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ حقائق کو سامنے رکھ کر کرے گی، بطور وزیر اعظم جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے جو کیا وہ ترقیاتی کاموں کی شکل میں تاریخ کا حصہ ہے اور سرائیکی خطے کے حقوق کے لئے صوبہ بنانے کے لئے اقدامات کی سزا کے طور پر وزارت عظمیٰ گنوائی اور آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں مگر میں عوامی حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا اس موقع پر فہد بھٹی نے یوسف رضا گیلانی کو ڈیرہ غازی خان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہاکہ وہ جلد ڈیرہ غازیخان کادورہ کرینگے۔
تازہ ترین