• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا مثالی کارنامہ ہے،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے۔ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ فنکشنل ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  کہ شہباز شریف کی شبانہ روز بھاگ دوڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں لگےہیں۔     ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی اپنی مقررہ مدت سے 9ماہ پہلے تکمیل’’ شہباز سپیڈ‘‘ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی برق رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالہ سے چینی لیڈر شپ نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے عمل کو پنجاب سپیڈ کا نام دیا تھا اور چینی قیادت کی موجودگی میں اس قابل قدر اور قابل تعریف اعزاز کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک دفعہ پھر سچ ثابت کر دکھایا ہے۔
تازہ ترین