اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتاہے، عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹانگیں کھینچو سچ کہنے سے باز نہیں آئیں گے، گمراہی پھیلانے سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے، تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوگی، عمران خان سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں۔