• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری سے 2 گینگ وار ملزما ن گرفتار

Karachi 2 Gang War Members Arrested From Lyari

کراچی میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے لیاری سے 2 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائی لیاری میں احمد شاہ بخاری روڈ پر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ہیں جن میں ریمبوبلو چ اورراکیش شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کےقبضےسےبڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ دونوں ملزمان کا تعلق گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے ہےجو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ادھر منگھوپیرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

ادھر لائنزایریامیں نامعلوم ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مار کی، دوران واردات ملزمان نے ایک لاکھ روپے لوٹ لیے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

تازہ ترین