• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے تفریحی مقام پر بچی کو ہراساں کرنا قابل افسوس ہے، زبیدہ شاہد، تہمینہ شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی مڈ لینڈ شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر زبیدہ شاہد، صدر جنرل سیکرٹری تہمینہ شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں اس امر پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کہ پاکستان میں تفریحی مراکز بھی محفوظ نہیں ہیں، جس طرح گزشتہ دنوں مری کے پُرہجوم علاقے میں ایک بچی کو ہراساں کیا گیا اور کھلے عام اس کے چھیڑ چھاڑکی گئی وہ قابل افسوس ہے، خواتین رہنمائوں نے کہا کہ کس طرح حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت قانون کی بالادستی کا دعویٰ کرتی ہیں۔ آج ہم دنیا میں کس طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایک مہذب قوم اور معاشرے سے وابستہ ہیں۔ پوری دنیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں مجرموں کے چہرے کھلے ہیں اور وہ کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ زبیدہ شاہد اور تہمینہ شاہد نے نوازشریف، شہبازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مری میں ہونے والے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
تازہ ترین