بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی زرعی کھاد فروخت کرنے پر کمپنی مالک اوروئیرہاؤس انچارج کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹر منظوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمدشفیق اوردیگرعملہ کے ہمراہ ایگری پیسٹی سائیڈ کمپنی کے وئیرہاؤس پرچھاپہ مارااوروہاں سے زرعی کھاد (زنک) کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے جوکہ جعلی ثابت ہوئے جس کے بعد تھانہ صدربہاولپورنے کمپنی مالک حاجی محمدارشد اوروئیرہاؤس انچارج ارسلان عدیل کیخلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرادیاہے۔