شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن،جے یو آئی (س) کے امیر مولانا سمیع الحق ،سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمد اکرم خان درانی ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور صوبائی حکومت پنجاب کے کوآرڈی نیٹر برائے مذہبی امور مولانا زاہد محمود قاسمی کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دریں اثناء اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی ، صوبائی صدر حافظ محمد اشرف طاہر،رکن پنجاب اسمبلی مسرور حق نواز جھنگوی نے بھی مولانا زاہد محمود قاسمی کی خوشدامن کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔