• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، گورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی کے ملازمین کیلئے پنشن اکائونٹ کا اجراء

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ کالج وویمن یو نیورسٹی کے ملازمین کیلئے پنشن اکائونٹ کا اجراءکردیا گیا ہے اور 5کروڑ روپے اکائونٹ میں جمع کروا دیئے ہیں ‘ محنتی اور باصلاحیت ملازمین یونیورسٹی کا قابل فخر سرمایہ ہے ان کی عزت و تکریم میں کمی نہیں آنے دیں گے اورنہ ان کے مسائل حل کرانےمیں کوئی کسر اٹھا رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ فرحت سلیمی یونیورسٹی ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن کرنل(ر) قمرشہزاد،ڈاکٹر زریں فاطمہ کے علاوہ ملازمین اور سیکورٹی گارڈز نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے کہاکہ جلد ایمن آباد روڈ پر یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر پر کام کاآغاز ہوجائے گا۔
تازہ ترین