لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جس سے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور عوام کی پولیس سے شکایات کا کماحقہ ازالہ کرنے میں یقینی مدد ملے گی۔
وہ گزشتہ روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں سب کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔