• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دور اقتدار میں پکڑا جاتا تو ریمنڈڈیوس کو پھانسی ہوتی،سراج الحق

لوئردیر،باجوڑ ایجنسی (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے پاناما اسکینڈل میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس کے نتیجہ میں کرپشن کے راستے بند اورپاکستان کرپشن سے پاک ملک کے طور پر سامنے آئے گا۔قوم کا مطالبہ ہے کہ حکمران ٹولے کے ساتھ ساتھ پاناما اسکینڈل میں ملوث ہر لٹیرے کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور لوٹی گئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے۔ریمنڈ ڈیوس جماعت اسلامی کے دور اقتدار میں پکڑا جاتا تو اسے پھانسی کی سزا ہو جاتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج قوم کو اس کا ثمر ملنے والا ہے ،وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور پاکستان ہمیشہ کیلئے کرپشن سے پاک ہوجائے گا۔

تازہ ترین