رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کےخلاف اغواء کےبعدکوئٹہ میں قتل کاایک کیس سامنے آگیا۔
قتل کےاس کیس میں مقامی عدالت نے عبدالمجیداچکزئی کودوروزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیاگیا۔
کوئٹہ میں گزشتہ ماہ ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی کی ٹکرسےہلاکت کےکیس میں پہلے سے گرفتار ایم پی اے عبدالمجیداچکزئی کےخلاف قتل کاایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔
1992میں کوئٹہ کےتھانہ سول لائن میں درج ایک شخص کے قتل کےمقدمہ میں ملوث ایم پی اےعبدالمجیداچکزئی کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
پولیس کےمطابق عبدالمجیداچکزئی کو1992ءمیں کوئٹہ میں ایک شخص کےقتل کامقدمہ میں عدالت پیش کیاگیا ہے،ان کےخلاف کوئٹہ کےسول لائن تھانہ میں چمن کےرہائشی عبدالغفارنامی ایک شخص کےقتل کامقدمہ درج ہے،جسے کوئٹہ کے جناح روڑ پر قتل کیاگیاتھا۔
ایم پی اےعبدالمجیداچکزئی ٹریفک سارجنٹ کوگاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کےکیس میں پہلے ہی ریمانڈ پر ہیں،7 روزہ ریمانڈ کی تکمیل پرعبدالمجیداچکزئی کو کل جمعرات کو انسداد دہشت گرد ی کی عدالت میں پیش کیاجاناہے۔