کراچی (اسٹاف رپورٹر)کثیر القومی کمپنی چیف ایگزیکٹو ندیم جعفری نے کہا ہے کہ مستقبل میں شکار پور، محمودکوٹ اور ساہیوال میں اسٹوریج ٹرمینل تعمیر کرینگے، ہماری موٹر گیسولین کی سال بہ سال فروخت میں 7 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 24 فیصد اور لبریکینٹس میں 500 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو شاندار کامیابی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ کمپنی نے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جامع اسٹوریج مراکز کی تعمیر کے لیے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔