• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال،گرلز ہاسٹل میں داخل ہو نیوالےاے سی ،ڈی ایم ایس معطل

  ساہیوال(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر گرلز ہاسٹل میں داخل ہو نے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہےکہ  وزیر اعلیٰ  شہباز شریف نے لیڈی ڈاکٹروں کو قادر آباد کول پاور پلانٹ پر پرو ٹوکول کے لئے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے پر کمشنر ساہیوال آفس کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹراختررضا کو معطل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ  نے معاملے کا نوٹس لیا اور انکوائری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری اور ڈپٹی میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر رضا کو  واقعہ میں ا بتدائی طور پر قصور وار قرار دیا ۔مذکورہ افسران کا کہنا ہے کہ  حکام کی جانب سے انہیں  معطلی کا کوئی حکم نہیں ملا۔ ادھر ڈاکٹروں نے واقعہ کیخلاف  ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے  ۔

تازہ ترین