سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )وزیر اعظم نیشنل لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔میئر ملک اسلم نوید اورایم ا ین اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنی تعلیم کے ذریعے ملک وقوم کو ترقی یافتہ قوموں کے شانہ بشانہ لایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں اورملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے طلبہ کیلئے دو عد واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیاگیا ۔ تقریب میں مرزا افضل الرحمان ‘ ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا ذکریا عمر پراچہ او رایچ ای سی کے نمائندہ شیر از چنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خصوصی طو رپر شرکت کی ۔