شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنرارقم طارق نے تحصیل مریدکے کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو بہتر کردگی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ایم سی مریدکے کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف جگہوں سے پانی کی نکاسی کی نگرانی کریں اور شہر کے نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی جگہ بارش کے پانی کے جمع ہونے کی اطلاع ملے تو اس کی فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتِ ہال کے پیشِ نظر تحصیل مریدکے میں مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تما م نالوں اور سیورج کے نظام کی مسلسل صفائی کا انتظام کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حفاظتی بند کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کمزور حصوں کو فوری مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔