مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کو متنازع بنانا ملک دشمنی ہے، چوہدری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ جھوٹے وعدوں سےعوام کو گمراہ کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
لاہورمیں پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ خوشحالی کے کام کس نے کیے اور کس نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبویا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی مضبوط اور خوشحال پاکستان چاہتا ہے، کسان، محنت کش اور عام آدمی سب موجودہ حکومت سے بیزار ہیں۔