• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: مبینہ چور کو ہلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

Gujranwala The Accused Registered A Case Against The Deceased

گوجرانوالا میں مبینہ چور کو تشدد سے ہلاک کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مبینہ چور کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی چور نہیں تھا اسے دشمنی پر مارا گیا۔

گوجرانوالہ میں گزشتہ رات سول لائن کے علاقے میں شہریوں نے موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا، جو آج صبح ڈسٹرکٹ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مبینہ چور پر تشدد کے الزام میں پولیس نے 10 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک ملزم کا کہنا ہے کہ چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور جب پولیس کے حوالے کیا تو وہ ٹھیک تھا۔

مبینہ چور شاہد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ اور وین ڈرائیور تھا، مقتول تین ہفتے قبل قتل کے مقدمہ سے بری ہوا تھا، بھائی کو دشمنی میں مارا گیا ہے۔

ایس ایچ او سول لائن انصر موہل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین