کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیشنل اسکواش ایسو سی ایشن نے پاکستان میں اسکواش کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر غور شروع کردیا ہے اور اس نے اس حوالے سے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینےکے لئے اپنا سیکورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپورٹس رسک گروپ 12 جولائی کو پاکستان کا دورہ کرئے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائیگا ، چار روزہ دورے کے دوران اسپورٹس رسک کا نمائندہ مصحف اسکواش کمپلیکس ،ہوٹلز سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرے گا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن پہلے ہی اپنا سیکیورٹی پلان پی ایس اے کو بھیج چکی ہے۔
وفد پاکستان اسکواش فیڈریشن کے اعلی عہد ےداراں ، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، پولیس سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا ۔