• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیپیئر میں مبینہ مقابلہ، گینگ وار کا ملزم ہلاک

Karachi Police Encounter In Napier Lyari Gang War Worker Killed

کراچی کےعلاقے نیپیئر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے جس میں گینگ وار کا ملزم ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ تھا اوراس کی شناخت واصلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل، اقدام، پولیس مقابلوں اور بھتاخوری کے مقدمات میں مطلوب تھا اور لیاری میں متعدد دستی بم دھماکوں میں بھی ملوث قراردیا گیا ہے۔

تازہ ترین