قصور(نمائندہ جنگ) پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی معافی ملنے پر 10منٹ پہلے ٹل گئی ۔ ڈسٹرکٹ جیل قصور میں تختہ دار پر لے جانے سے ٹھیک 10منٹ قبل مدعیہ مختیار کی بیوہ نے قتل کے مجرم کو معاف کردیا، ملزم رمضا ن نے 13سال قبل پولیس کانسٹیبل مختیار کوفائرنگ کر کے قتل جبکہ اے ایس آئی نیامت کو زخمی کردیاتھا اسکی رحم کی اپیلیں بھی خارج ہوچکی تھیں، مجرم کی پھانسی کیلئے 17جون کو بلیک وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔