• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع میں موٹر سائیکل رکشائوں کیلئے27روٹس کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ضلع بھر میں موٹر سائیکل رکشائوں کیلئےمنظور شدہ27روٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ گیارہ روٹس تحصیل راولپنڈی میں ہیں۔جس میں اصغر مال تا پیرودھائی براستہ چونگی نمبر چار،اولڈ آر ایم سی تا کیرج فیکٹری براستہ گنجمنڈی تا ڈھوک حسو،اولڈ آفس آر ایم سی تا ڈھوک رتہ براستہ کشمیری بازار،شمس آباد تا ہارون چوک براستہ ڈھوک کالا خان،کوہاٹی بازار تا بانساں والا چوک براستہ جامع مسجد روڈ،ڈنگی کھوئی تا خیابان سرسید براستہ ڈھوک دلال،بنی چوک تا ہولی فیملی ہسپتال براستہ اصغر مال و محلہ راجہ سلطان،جہاز گرائونڈ(کھنہ روڈ)تا یوسی گنگال آفس،جامع مسجد گلزائر قائد تا کمرشل مارکیٹ(ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی)،ڈھوک منشی(سوزوکی سٹاپ)تا ڈھوک کالاخان اور رائل پیلس میرج ہال تا نیو مورگاہ شامل ہیں۔تحصیل گوجرخان میں 8روٹس ہیں۔کلرسیداں میں پانچ،ٹیکسلامیں دو،کہوٹہ میں ایک روٹ مٹور چوک تا دپڑی شامل ہیں۔ مری اور کوٹلی ستیاں میں پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث کوئی چنگ چی رکشا نہیں چلتا۔راولپنڈی میں اس وقت2500کے قریب چنگ چی رکشے چل رہے ہیں۔زرائع کے مطابق فور سٹروک اور سی این جی رکشائوں کی تعداد6ہزار کے لگ بھگ ہے۔اس کے باوجود ٹو سٹروک رکشے بھی موجود ہیں جن پر 2005سے پابندی لگ چکی ہے۔
تازہ ترین