ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں سید یوسف رضاگیلانی فارن سکالر شپ کےلئے امیدواروں کی سکروٹنی شروع ہوگئی ہے، ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر 17یوسف رضاگیلانی سکالرشپ کےلئے امیدواروں کی سکروٹنی کے پہلے مرحلے میں سہیل ایاز رانا سمیت 15 درخواستیں مسترد کردی گئیں جن دیگر امیدواروں کی درخواستیں مسترد ہوئیں ان میں رافضہ حنا، نبیلہ ارشد، بلال خان،صباح ہاشم، وقار صادق، فریال شریف، ہما راو، قراۃ العین بینش، ریاض حسین(ساہیوال کیمپس) عظیم احمد خان، خالد محمود ، مہہ پارہ ندیم، حارث جاوید شامل ہیں ،جبکہ سکروٹنی کمیٹی نے تعلیمی ریکارڈ پورا نہ ہونے پر 9 امیدواروں کے کیس ملتوی کردیئے ہیں جن کے کاغذات آنے پر کیس دوبارہ دیکھے جائیں گے ، ان میں ہما جمشید، انعم افضل ، صباح شیخ، خدیجہ حیات، محمد سلیم، صباح جمشید، منصور علی خان، حنا لابر، اور فرخ خان شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سکالر شپ کو ایچ ای سی نے بے ضابطگیاں سامنے آنے پر دوبارہ مشتہر کیا تھا پہلے سہیل ایاز رانا کو کامیاب قرار دے دیاگیا تھا ۔