سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ جھنگ موڑ کے قریب2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں25سالہ نوجوان ہارون احمد ولد نور احمد شدید زخمی ہوا ور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔ متوفی ہارون احمد سیالکوٹ پر یس کلب کے سیکرٹری چوہدری رشید احمد کا چھوٹے بھائی تھا جسکی وفات پر جنیدآفتاب، ملک افتخار، ایس ایم شاہد،فیصل بٹ، ہمایوں ملک،عامر خان، اشرف کمال، نوازش قریشی، تنویر حیدر،ڈاکٹر شمس جاوید، خالد فرخ، عمر فاورق،کلیم روف، شیخ امجد ، خاور جاوید، خواجہ عرفان اور چیرمین پریس کلب انور باجوہ نے اظہار تغریت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔