کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما حاجی نورمحمد دمڑ سے کوئٹہ میں ان کی رہائشگاہ پر وادی زیارت کے وفد نے ملاقات کی وفد نے حاجی نورمحمد دمڑ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ کیسکو چیف سے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر خصوصی میٹنگ منعقد کریں اس موقع پر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ حکومتی غفلت کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن ہوئی زیارت کے عوام جنریٹر اور سولر کے ذریعے اپنی زراعت کو بچا رہے ہیں زمیندار سالانہ لاکھوں خرچ کر کے زراعت نہ بچا سکے سیاحت پر آنیوالوں کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے شمار مسائل کا سامنا ہے نورمحمد دمڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد کیسکو چیف سے اس مسئلے پر میٹنگ رکھ کر مسئلہ حل کرائیں گے اگر واپڈا حکام نے مطالبات پر نوٹس نہ لیا تو زیارت میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔