کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر ژوب کے ایک حکمنامے کے مطابق ضلع ژوب میں جاری ترقیاتی اسکیمات ومنصوبوں کی نگرانی کے لئے ڈیویلپمنٹ ورکس مانیٹرنگ سب کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے سربراہ تحصیلدار ژوب ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں نائب تحصیلدار ژوب، تحصیلدار/نائب تحصیلدار قمردین، نائب تحصیلدار سمابازہ اور نائب تحصیلدار مرغہ کبزئی شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ ہفتے میں دو مرتبہ متعلقہ حکام کو پیش کرے۔