تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس سے حکمراں جماعت نے اپنے پول کھول دیےاور بتادیا کہ ان کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں۔
حکمران جماعت کے 4وزراء کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قطری شہزادے کو پیش کرنا ان کی ذمہ داری تھی، اب یہ بھاگنا چاہ رہے ہیں، انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ کیا پاناما انکشافات عمران خان نے کرائے؟ یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن نہیں بن پائیں گے ، آج کی پریس کانفرنس ان کا اعتراف شکست اور راہ فرار ہے۔