امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہکل تک جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائی کھلانے والے آج فیصلہ آنے سے قبل ہی رونا شروع ہو گئے ۔
اسلام آباد میں آزادی کشمیر ریلی سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کشمیری عوام کے حق میں آواز نہ اٹھانے کا جواب ایک ہی ہے اوروہ پاناما کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت ، سابقہ حکومت اورپرویز مشرف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔