کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز پیر 10جولائی سے پیر کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس ملیر میں ہوگا۔ ایکسی لینس فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کی آرگنائزر فاطمہ کرن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان سطح کے اس بڑے ایونٹ میں لاہور اور کراچی کی مشہور و معروف 6ویمنز فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
جن میں فائٹر کلب لاہور ،کراچی یونائٹیڈ،دیا فٹ بال کلب کی 2ٹیمیں کورنگی اکیڈمی اور ایکسی لینس فٹ بال کلب شامل ہیں ٹورنامنٹ سے پہلے روز 2میچز کھیلے جائیں گے پروگرام کی کوارڈینٹر انیلہ خان ہوں گی ۔