اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگا۔ اسی طرح مصری کھلاڑی بھی سیریز کیلئے مرحلہ وار پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری طاہر سلطان کے مطابق پاکستان اور دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں کے درمیان سیریز 12سے 13جولائی تک مصحف علی اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سیریز میں شرکت کیلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 11جولائی سے شروع ہوگا۔ اسے طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کی درمیان اسکواش سیریز15اور 16 جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2 انٹرنیشنل سیریز مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونگی۔