ڈیرہ غازی خان(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن، ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل 14 کے وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر ان قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سید عبدالعلیم شاہ کی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام خوش آئند ہے، ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وزیر اعلیٰ اورممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے ڈیرہ غازی خان میں تیزی سے ترقیاتی کام ہوں گے ۔