مردان (نمائندہ جنگ) ڈاگئی میں بھائی نے بھائی کو گولی مار دی جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ پارہوتی کے مطابق علاقہ ڈاگئی میں سید کمال کے بیٹوں عباس اور ذاکر کے درمیان تکرار جاری تھی اس دوران تیسرے بھائی عبداللہ نے فائرنگ کرکے عباس کو موت کے گھاٹ اتاردیا ادھر ملز بائی پاس روڈ پر کورغ چوک کے قریب علاقہ بدرگہ کا رہائشی نوجوان لائق الرحمان ولد محمد اکرم موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ حادثے کا شکارہوکر جاں بحق ہوگیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔