• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف جمہوریت کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف

لاہور(اکنا مک رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنمائوں نے نے وفاقی وزرا ء کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید، مرکزی رہنما چودھری سرور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف درحقیقت جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما اعجاز چودھری، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال، سلونی بخاری، حافظ ذیشان رشید و دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سابق گور نر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اب عدم اعتماد ن لیگ کایوٹرن ہے، وزیر اعظم اور وفاقی وزرا ء جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ نواز شریف سیاسی شہید بننے کیلئے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں میاں محمود الر شید نے کہا کہ ن لیگ والے خود قطری شہزادے کو پاکستان آنے سے روک رہے ہیں،ا کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ ماننے کیلئے کوئی جواز پیدا کرسکیں۔
تازہ ترین